LOADING

Type to search

انٹرنیشنل پاکستان تازہ ترین

نئی دہلی(اردو ٹائمز) بھارتی نژاد امیدوار امریکی صدارتی الیکشن کی دوڑ سے باہر؛ ٹرمپ کی حمایت کردی

Share

ریپبلکن پارٹی سے صدر کے الیکشن کے لیے ٹکٹ کے امیدوار بھارتی نژاد بزنس مین وویک رام سوامی ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں دستبردار ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی نژاد امیدوار امریکی صدارتی انتخابات کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ انھوں نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کردیا۔ ریاست آئیووا میں ریپبلکن پارٹی کے ممکنہ امیدوار کے لیے ہونے والی رائے شماری میں بھارتی نژاد امریکی تاجر رام سوامی تقریبا 7.7 فیصد ووٹ حاصل کر کے چوتھے نمبر پر رہے تھے جب کہ ٹرمپ 56 فیصد ووٹ لیکر فاتح تھے۔

آئیووا کاکس میں ٹرمپ کی فتح کے بعد بھارتی نژاد وویک رامسوامی الیکشن مہم سے دستبردار ہوگئے اور ٹرمپ کی حمایت کردییاد رہے کہ وویک رام سوامی فروری 2023 میں صدارتی امیدوار کے طور پر ریپبلکن کا ٹکٹ لینے کی دوڑ میں شامل ہوئے تھے۔ممکنہ طور پر ڈونلڈ ٹرمپ ہی اس بار بھی ریپبلکن کی جانب سے امریکی صدر کے لیے امیدوار ہوں گے۔ 2016 اور 2020 میں بھی ٹرمپ ہی ریپبلکن کے امیدوار تھے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *