LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد(اردو ٹائمز)مریم نواز الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار

Share

ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار ، اپیلٹ ٹربیونل نے حلقہ پی پی 80 سے مریم نواز کا الیکشن لڑنے کا اہل قراردیدیا۔

رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور مرکزی رہنما مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کے خلاف دائر اپیل پر لاہور ہائیکورٹ کے اپیلٹ ٹربیونل نے سماعت کی۔

مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف مہر طارق اپیل دائر کررکھی تھی۔ ریٹرننگ افسر پی پی 80 اپیلٹ ٹربیونل کے سامنے پیش ہوا ۔

عدالتی ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے مریم نواز کی کاغذات نامزدگی کے خلاف دائر اپیل خارج کردی اور مریم نواز کوحلقہ پی پی 80سے الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X