LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد(اردو ٹائمز)عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کو کاغذات نامزدگی مستردہونے کا خدشہ ، مگر کیوں؟؟ ،سوشل میڈیا پر ہنگامہ

Share

عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار نے سوشل میڈیا پر اپنے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ مصدقہ اطلاع کے مطابق ریٹرننگ افسر محمداقبال خواجہ آصف کے دباو پرمیرے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا ارادہ کر چکے ہیں ،میں واضح کر دوں کہ کپتان کی کھلاڑی ہوں ،آخری بال تک خواجہ آصف کا مقابلہ کروں گی۔ ایسی کسی بھی غیر قانونی کوشش کو اعلی عدلیہ بشمول سپریم کورٹ تک چیلنج کروں گی۔
دوسری طرف سوشل میڈیا پر ریحانہ ڈار کے کل کاغذات نامزدگی مستردہونے سے متعلق مختلف خبریں اور افواہیں وائرل ہیں جن میں دعویٰ کیا جا رہا ہے معمولی اراضی کو ظاہر نہ کئے جانے کا جواز بنا کر ریحانہ ڈار کے کل کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں گے۔ اس حوالے سے شہباز گل سمیت متعدد پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کے بیانات سامنے آ رہے ہیں جس میں کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X