اسلام آباد(اردو ٹائمز) نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے عہدے سے استعفی دے دیا
Share
نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے عہدے سے استعفی دے دیا۔ ذرائع کے مطابق نگران وزیرداخلہ نے اپنا استعفی 13 دسمبر کو نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑکو پیش کیاتھا۔
ذرائع نے بتایاکہ نگران وزیراعظم نے آج سرفراز بگٹی کے استعفے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز بگٹی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفی دیا۔

