LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد (اردو ٹائمز) نیشنل پولیس فاؤنڈیشن میں ریکارڈ کی ڈیجیٹائیزیشن کا آغاز

Share

نیشنل پولیس فاؤنڈیشن نے خدمت اور سہولیات کی تیز تر فراہمی اور اپنے افعال میں شفافیت برقرار رکھنے اور اپنے نظام کار کو جدید تر بنانے کی غرض سے ڈیجیٹائیزیشن پراسس کا آغاز کر رکھا ہے جس کے ابتدائی امور کی تکمیل کے لئے نیشنل پولیس فاؤنڈیشن نے اپنی تمام ہاؤسنگ سوسائیٹیز میں ٹرانسفر آف پلاٹس عارضی طور پر معطل کر رکھی ہے۔

عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ عنقریب آپ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کی ویب سائیٹ سے آنلائن ایڈوانس اپائنٹمنٹ سسٹم کے تحت انتہائی سہولت اور وقت کی بچت کے ساتھ اپنے پلاٹس کی ٹرانسفر کے لئے اپائنٹمنٹ حاصل کر سکیں گے۔ متعلقہ سسٹم کے آن لائن ہوتے ہی تمام ممبران کو اخبارات اور ہمارے سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے مطلع کر دیا جائے گا۔

بروقت اطلاع کے لئے ممبران ہمارے سو شل میڈیا چنلز کو ملاحظہ کریں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X