LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

لاہور(اردو ٹائمز) نواز شریف کا فضل الرحمان سے رابطہ، موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Share

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلفونک رابطہ ہوا۔ ٹیلی فونک رابطے میں نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی خیریت دریافت کی۔ جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے بتایا کہ دونوں رہنماں کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ ترجمان جے یو آئی کے مطابق نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان نے باہمی اتفاق سے ملکی مسائل کو حل کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ اسلم غوری نے بتایا کہ نواز شریف نے جلد ملاقات کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X