LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

میاں چنوں ( اردو ٹائمز) مولانا طارق جمیل کے بڑے بیٹے نے چھوٹے بھائی کی خودکشی کی تصدیق کردی، ویڈیو جاری

Share

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کی خودکشی کی تصدیق مرحوم کے بڑے بھائی مولانا یوسف جمیل نے کردی۔
سوشل میڈیا پر مولانا طارق جمیل کے ایکس اکاؤنٹ پر 29 اکتوبر کی شب بیٹے کے انتقال کی تصدیق کی گئی تھی۔
پوسٹ میں مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے، اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا۔
مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ آپ سب سے گزارش ہےکہ اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، اللہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

بعدازاں پولیس کا کہنا تھا کہ مولانا کے بیٹے کا قتل نہیں بلکہ انہوں نے خودکشی کی ہے۔
اب مرحوم کے بڑے بھائی نے ویڈیو پیغام میں عاصم جمیل کی خودکشی کی تصدیق کردی اور کہا کہ میرا بھائی عاصم جمیل بچپن سے شدید ڈپریشن کا مریض تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X