LOADING

Type to search

تازہ ترین سپورٹس

لکھنو (اردو ٹائمز) ورلڈکپ، بھارت نے انگلینڈ کو 100رنز سے شکست دیدی

Share

 آئی سی سی ورلڈ کپ کے 29 ویں میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو 100 رنز سے ہراکر مسلسل چھٹا میچ جیت لیا۔
لکھن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 230 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں انگلش بیٹنگ لائن بھارتی بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ پوری ٹیم 34 اعشاریہ5اوورز میں 129 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر بھارت 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر آگیا جبکہ جنوبی افریقا 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر چلا گیا۔
نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا 8، 8 پوائنٹس کے ساتھ رن ریٹ کے فرق سے بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ سری لنکا پانچویں، پاکستان چھٹے، افغانستان ساتویں، نیدرلینڈز آٹھویں، بنگلادیش نویں جبکہ انگلینڈ ٹورنامنٹ میں پانچ شکستوں کے بعد سب سے آخری پوزیشن پر ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *