LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد(اردو ٹائمز) چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کرنیوالے 10وکلا کی فہرست عدالت میں جمع

Share

چیئرمین پی ٹی آئی سے کون سے 10 وکلا جیل میں ملاقات کر سکیں گے؟ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے چیئرمین پی ٹی آئی سے پوچھ کر فہرست اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی۔

عدالت میں جمع کرائی گئی فہرست کے مطابق منگل اور جمعرات کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والے وکلا میں حامد خان، بیرسٹر علی ظفر، شعیب شاہین، شیر افضل مروت، سلمان صفدر، بیرسٹر عمیر نیازی کے نام شامل ہیں۔ سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر گوہر، برہان معظم، لطیف خان کھوسہ بھی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کر سکیں گے۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے اقدام پر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سہولیات فراہمی درخواست نمٹانے کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X