LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین سپورٹس

آزاد کشمیر(اردو ٹائمز) آزاد کشمیر کے چھترویں یوم ستاسیس کے موقع پر کے جے ایف کے زیر اہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ منقعد کرایا جارہا ہے

Share

اسلام آباد بھٹو کرکٹ گراٶنڈ میں کھیلے جانیوالے ٹورنامنٹ میں چودہ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، گزشتہ روز سردار نثار، اعجاز خان اور عرفان سدوزٸی پر مشتمل سپورٹس کمیٹی نے میچز کے ڈراز نکالے۔ اس موقع پر کشمیر جرنلسٹ فورم کے صدر خاور نواز راجا، عمر فاروق، نعیم الاسد، راجا بشارت، اے آر ساگر، ثاقب راٹھور اور اسباط محمود نے شرکت کی۔ ڈراز کے نتاٸج کی بنیاد پر پہلے میچ میں صداۓ چنار کا مقابلہ کشمیر ٹاٸمز سے ہو گا جبکہ دوسرا میچ جنت نظیر اور کے جے ایف گرین کے درمیان ہوگا، تیسرا میچ کشمیر ایکسپریس اور نیل فیری کے درمیان کھیلا جاۓ گا، چوتھے میچ میں اوکجا گرین اور کشمیر لنک کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، پانچویں میچ میں سٹیٹ ویوز اور اوکجا جبکہ چھٹے میچ میں کنٹری نیوز اور جموں کشمیر کی ٹیمیں ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گی، ساتویں میچ میں کے جے ایف کا مقابلہ یوناٸیٹڈ الیون سے ہو گا۔ سپورٹس کمیٹی کے مطابق ٹورنامنٹ ناک آوٹ کی بنیاد پر کھیلا جاۓ گا، ہر ٹیم میچ کی ایک اننگز میں 5 اوور کرے گی جبکہ ہر اوور پانچ گیندوں کا ہوگا۔ ڈراز کی تقریب کے بعد کے جے ایف کے صدر خاور راجا نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلیے سپورٹس کمیٹی کی خدمات کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ کشمیر جرنلسٹ فورم کشمیری صحافیوں کیلیے مستقبل میں بھی ایسی صحت مندانہ سرگرمیاں جاری رکھے گا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *