اسلام آباد(اردو ٹائمز) غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے میں صرف 9 دن باقی
Share
31 اکتوبر تک غیر قانونی افراد کا ہر صورت پاکستان سے انخلاء ناگزیر
پاکستان میں مقیم غیر قانونی باشندوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے 31 اکتوبر کے بعد کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی
غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو مزید ایک دن کی بھی مہلت فراہم نہ کرنے کا حتمی فیصلہ
31 اکتوبر کے بعد غیر قانونی افراد کے انخلاء کو یقینی بنانے کے لئے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ایسے تمام علاقوں میں ایکشن کیا جائے گا جہاں غیر قانونی غیر ملکی آباد ہیں
ان افراد کے خلاف بھی کاروائی کی جاۓ گی، جو ان کو پناہ دیں گے
معینہ مدت کے بعدغیر قانونی افراد کو پاکستان نہ چھوڑنے کی صورت میں گرفتاری اور ملک بدری کا سامنا کرنا پڑے گا

