LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

بدين(اردو ٹائمز) ڈالر اور پیٹرول کی گرتی ہوئی قیمتوں سے عوام کو ریلیف ملنا چاہیے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اشیاء خوردنوش کی قیمتیں مارکیٹوں میں جوں کی توں ہیں

Share

 ڈالر اور پیٹرول کی گرتی ہوئی قیمتوں سے عوام کو ریلیف ملنا چاہیے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اشیاء خوردنوش کی قیمتیں مارکیٹوں میں جوں کی توں ہیں ان قیمتوں کو کم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون جاوید احمد ڈاہری نے ضلع بدین کی بیوپاری تنظیموں کے سربراہان کے ساتھ دربار ہال میں اہم اجلاس میں کیا انہوں نے بیوپاریوں ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ کی جانب سے جاری کردہ فہرست دکان میں نمایاں جگہ پر آویزاں کریں انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی متعلقہ تحصیلوں میں بازاروں کے دورے کر کے قیمتیں معلوم کریں زیادہ قیمت لینے والے منافع خوروں کے خلاف بھاری جرمانے عائد کیے جائیں انہوں نے لائیو اسٹاک کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد جمن چانڈیو کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ میونسپل کمیٹی بدین کے عملداروں سے مل کر سلاٹر ہاؤس کا دورہ کریں اور سلاٹر ہاؤس کے لیے مطلوبہ ضروری سہولیات گوشت کے بیوپاریوں کو مہیا کی جائیں اجلاس میں ضلع انتظامیہ اور بیوپاری تنظیموں کے سربراہان کے ساتھ متفقہ طور پر اشیائے خورد نوش کی قیمتیں مقرر کی گئیں ہیں اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو محمد نواز کلوڑ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز پرائس انسپکٹر بیورو آف سپلائی اینڈ پرائیسز عقیل احمد، وائس چيئرمين ميونسپل کمیٹی اور بیوپاری علی اکبر میمن، کریانہ ایسوسیشن کے صدر قاضی امتیاز اور دیگر بیوپاری بھی موجود تھے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *