بیجنگ(اردو ٹائمز) فلسطین کی موجودہ صورتحال نازک ہے، چینی وزیر خارجہ
Share
فلسطین اور اسرائیل کی موجودہ صورتحال کے بارے میں ایک رپورٹر کے سوال کے جواب میں وانگ ای نے کہا کہ فلسطین کی موجودہ صورتحال نازک ہے۔ ہماری اولین ترجیح جنگ کے لامحدود پھیلاو کو روکنا اور حالات کو مزید خراب ہونے سے بچانے کے لیے جلد از جلد جنگ بندی کرنا ،بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرنا اور شہریوں کے تحفظ کی مکمل ضمانت دینا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ ممالک کو صبرو تحمل سے کام لیتے ہوئے واقعیت پسندی اور شفافیت کو برقرار رکھنا چاہیے تاکہ تنازعات میں کمی لائی جائے ۔ وانگ ای نے کہا کہ اقوام متحدہ کو مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے

