LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد(اردو ٹائمز) عام انتخابات، پیپلزپارٹی نے پارٹی ٹکٹ کیلئے صوبائی پارلیمانی بورڈز تشکیل دیدیا

Share

عام انتخابات سے متعلق پاکستان پیپلزپارٹی نے پارٹی ٹکٹ کیلئے صوبائی پارلیمانی بورڈز تشکیل دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینٹرل پنجاب، ساؤتھ پنجاب، بلوچستان، سندھ اور کے پی کے الگ الگ بورڈز تشکیل دیے گئے ہیں۔
سینٹرل پنجاب کیلئے پارلیمانی بورڈ کی سربراہی راجا پرویزاشرف کو دی گئی۔
جنوبی پنجاب کے لئے 6 رکنی پارلیمانی بورڈ کا سربراہ مخدوم احمد محمود کو بنایا گیا ہے۔
نثارکھوڑو کی سربراہی میں سندھ کیلئے 30 رکنی پارلیمانی بورڈ بنایا گیا ہے ۔
خیبرپختونخوا پارلیمانی بورڈ کی سربراہی سید محمد علی شاہ باچا کو سونپی گئی ہے۔

بلوچستان پارلیمانی بورڈ کی سربراہی چنگیز خان جمالی کو سونپ دی گئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X