اسلام آباد(اردو ٹائمز) سیف سٹی پراجکٹ پنجاب کے میگا کرپشن کے حامل وفاقی پولیس کے سپہ سالار کی تعیناتی کے بعد وفاق کے سیف سٹی کیمرے بھی چوری ہونے لگے
Share
شہر اقتدار میں چوری ڈکیتی پبجی گیم کی طرح عام ہو گئی
عوام تو لٹ ہی رہے تھے چور ڈکیت پولیس کو نشانہ بنانے سے بھی نہ گھبرائے
وفاقی شہر کی نگرانی کرنے والے سی سی ٹی وی کیمرہ بھی چوری ہونے لگے
وفاقی پولیس کی نااہلی کا ایک اور بھانڈا پھوٹ گیا عوام کی حفاظت کی ضامن وفاقی پولیس اپنی قیمتی اشیاء کی حفاظت کرنے سے بھی لاچار ہو گئی
ایف ایٹ کچہری ڈسٹرک کورٹ کی حدود میں لگا سیف سٹی کا کیمرہ ماڈل IVS -21 1401 چور اڑا لے گئے
گزشتہ رات ڈسٹرک کورٹ کا کیمرہ بند ہوگیا سیف سٹی کی ٹیم نے جگہ کا معائنہ کیا معلوم ہوا کہ کیمرہ ہی غائب ہے
محکمہ پولیس کی سکیورٹی کے زیر سرپرستی شہر وفاق دہائیاں دینے لگا عوام اپنی حفاظت پر معمور پولیس کے ادارے سے بے حد خائف ہو گئے
دن دیہاڑے چوری ڈکیتی کا یہ سلسلہ نہ تھما تو شہر میں افرا تفری کا گمان پیدا ہو سکتا ہے
شہریوں نے پولیس کے اعلیٰ افسران کو اپنے دفاتر کے ٹھنڈے کمروں سے باہر نکل کر شہر کی فول پروف سکیورٹی کو مضبوط تر کرنے کی اپیل کی ہے


