LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین کرائم

صوابی(اردو ٹائمز) موٹر وے پولیس نے راولپنڈی سے چوری شدہ گاڑی صوابی کے قریب برامد کر لی ۔

Share

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقہ پولیس اسٹیشن صدر واہ سے ایک سفید کرولا چوری ہو گئی ، جس کی اطلاعات موٹروے پولیس کے پاس موجود تھی اور تلاش جاری تھی ۔موٹروے ایم ون کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب ایک گاڑی لاوارث حالت میں پائی گئی تفتیش کرنے پر پتہ چلا کہ یہ وہی گاڑی ہے جو راولپنڈی سے چوری ہوئی تھی ۔گاڑی پر جالی نمبر پلیٹ لگائی گئی تھی ۔گاڑی کو حفاظتی تحویل میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ۔ابتدائی قانونی کاروائی مکمل کرنے کے بعد مزید قانونی کاروائی کے لیے ، گاڑی کو متعلقہ پولیس سٹیشن کے حوالے کر دیا گیا ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X