LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

لاہور (اردو ٹائمز)ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 74 افسروں کے تقرر و تبادلے

Share

فیڈرل بورڈ آف ریونیور (ایف بی آر) میں گریڈ 18 سے 20 تک کے 74 افسران کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ ایف بی آر نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20 کی بشری فاطمہ کو کمشنر ریجنل ٹیکس آفس لاہور سے سیالکوٹ زون لگا دیا گیا، گریڈ 20 کے صاحبزادہ عمر ریاض کو ایڈیشنل کمشنر سے کمشنر زون 5 ریجنل ٹیکس آفس تعینات کردیا گیا، شگفتہ زرین کو ایڈیشنل کمشنر سی ٹی او لاہور سے کمشنر اپیل اِن لینڈ ریونیو رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر شازیہ گل کو ایڈیشنل کمشنر ایل ٹی او لاہور سے کمشنر زون ٹو سی ٹی او لاہور لگا دیا گیا، گریڈ 20 کی مفیضہ اقبال کو کمشنر اپیل لاہور تعینات کر دیا گیا، احمد کمال کی خدمات کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور زون 4 کے سپرد کر دی گئیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X