اسلام آباد(اردو ٹائمز) ائرپورٹس سیکورٹی فورس کی اسلام آباد ائیر پورٹ پر کارروائی
Share
اے ایس ایف کے عملے نے شارجہ جانے والے مسافر سے ہیروئن سے بھرے 97 کیپسول برآمد کر لیے جن میں سے 682 گرام ہیروئن برآمد ھوئی۔
مسافر شہزاد خان نے ہیروئن والے یہ کیپسول شیمپو کی بوتل میں مہارت سے چھپا رکھے تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران نہایت پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ھوئے منشیات برآمد کر کے سمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی –
ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا-
ترجمان اے ایس ایف

