جہلم (اردوٹائمز) بحکم ڈسٹرکٹ پولیس افسر مقدمہ قتل کے خلاف کارروائی مقدمہ قتل کے 4 ملزمان گرفتار
Share
تھانہ دینہ جہلم پولیس نے درج مقدمے کی تفتیش شروع کردی سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری انصاف کی فراہمی میں اہم سنگ میل ہے ڈی پی او ناصر باجوہ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او دینہ محمد عمران اور چوکی انچارج سٹی دینہ مطلوب حسین کی بڑی کاروائی، 01شہری کو قتل اور 03 شہریوں کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والے 04 ملزمان گرفتار گرفتار ملزمان میں تفکر حسین، وسیم حیدر، سبحان حیدر اور رضوان حیدر شامل ہیں ملزمان نے پراپرٹی کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے کامران نامی شہری کو قتل جبکہ عرفان، مستجاب حیدر اور ردا زینب کو زخمی کر دیا تھا،واقعہ کے فوراً بعد ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے موقعہ کا وزٹ کیا اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا،ملزمان بر ریمانڈ جسمانی ہیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے،سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری انصاف کی فراہمی میں اہم سنگ میل ہے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
ڈی پی او جہلم کی پولیس ٹیموں کو شاباش اور انعام دینے کا اعلان ،

