پشاور (اردوٹائمز) ایس پی کینٹ وقاص رفیق کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر ڈی ایس پی پشتخرہ شیر افضل خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سربند کلیم اللہ خان نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ اہم کاروائی
Share
پشاور
ایس پی کینٹ وقاص رفیق کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر ڈی ایس پی پشتخرہ شیر افضل خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سربند کلیم اللہ خان نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ اہم کاروائی کے دوران رہائشی مکان سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے ملوث بین الصوبائی منشیات سمگلر نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ، گرفتار ملزمان کا تعلق ضلع خیبر سے ہیں، اہم کاروائی کے دوران رہائشی مکان سے 47 کلو گرام چرس اور 6 کلو گرام افیون برآمد کر لی گئی ہے، ملزمان پشاور اور ملک کے دوسرے شہروں سمیت پنجاب کو بھی منشیات سمگل کرنے میں ملوث ہیں ، جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران نیٹ ورک میں شامل دیگر ملزمان کے بھی نام اگل دیئے ہیں جن کی گرفتاری کیلئے ضلع خیبر اور پنجاب پولیس کیساتھ رابطے کرکے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے

