LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد(اردو ٹائمز) توشہ خانہ کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

Share

اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل کی سماعت 22 اگست کو ہوگی۔
واضح رہے کہ رواں ماہ اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا تھا اور اس وقت وہ اٹک جیل میں قید ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X