راولپنڈی (اردو ٹائمز) راولپنڈی جھاڑیوں سے لاہور پولیس کے کانسٹیبل کی لاش برآمد
Share
35 سالہ عمران خان لاہور پولیس کا کانسٹیبل اور جوہر ٹاؤن کا رہائشی تھا
عمران کو چھاتی پر دو اور سر پر ایک گولی ماری گئی اور لاش جھاڑیوں میں پھینک دی گئی
راہگیر نے لاش کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی تھانہ نصیر آباد پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا تفتیش جاری
راولپنڈی تھانہ نصیر آباد کے علاقہ لکھو روڈ کی جھاڑیوں میں نامعلوم لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت لاہور پولیس کے 35 سالہ کانسٹیبل عمران خان ولد فریاد خان کے نام سے ہوئی جو جوہر ٹاؤن کا رہائشی ہے پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھجواتے تفتیش کا آغاز شروع کر دیاہے

