LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

جہلم(اردو ٹائمز )شہید کانسٹیبل محمد فیاض کی نویں برسی

Share

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر ایکٹنگ ڈی ایس پی پنڈ دادنخان مسعود مظہر نے شہید کی لحد پر پھول چڑھائے اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی، جبکہ انچارج ایلیٹ جہلم انسپکٹر عدنان انور، ایس ایچ او پنڈ دادنخان محمد آصف اور دیگر پولیس افسران نے ڈی ایس پی مسعود مظہر کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی، شہید کانسٹیبل محمد فیاض سال2014 میں اپنے ساتھیوں کو پاکستان عوامی تحریک کے مسلح کارکنوں سے بچاتے ہوئے انکے حملے سے شہید ہو گئے تھے،
ایکٹنگ ڈی ایس پی پنڈدادنخان مسعود مظہر نے شہید کے اہلخانہ سے ملاقات اور تحائف پیش کیے، شہداء پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں جن کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ ۔ شہداء کی فیملیز اور بچے مجھے اپنی فیملی اور بچوں کی طرح عزیز ہیں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X