LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین کرائم

راولپنڈی(اردو ٹائمز) چھ سالہ بھتیجی کو قتل کرکے ڈرامہ رچانے والے چاچا اور چاچی گرفتار

Share

راولپنڈی

چھ سالہ بھتیجی کو قتل کرکے ڈرامہ رچانے والے چاچا اور چاچی گرفتار
راولپنڈی پولیس نے چھ سالہ معصوم بچی کے قتل اور شواہد کو چھپانے میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کرلیا، ملزم دلدار شاہ نے چھ سالہ آمنہ کو اپنے بھائی سے گود لے رکھا تھا، مقتولہ کی چچی نے بچی کو تشدد کرکے قتل کیا اور خاوند نے قتل کو چھپانے کے لیے ڈرامہ رچایا تھا۔پولیس نے بتایا کہ تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے معاملے کو مشکوک جانتے ہوئے تشدد سے جاں بحق ہونے والی بچی کی قبر کشائی کرائی اور حقائق جاننے کے لیے تفتیش کا آغاز کیا، ملزمہ سمرا نے انکشاف کیا وہ بچی کو گرم چمٹے سے تشدد کرتی تھی، دوران تشدد بچی کا انتقال ہوگیا، ملزم دلدارشاہ نے چالاکی مظاہرہ کرتے ہوئے بچی کو دفنا دیا اور منصوبہ بند کے تحت اپنی بیوی پر مقدمہ درج کروادیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے منصوبہ بندی کر رکھی تھی کہ کچھ عرصے بعد دلدار اپنی بیوی ملزمہ سمرا بی بی کو معاف کردے گا اور اس طرح قتل پر ہمیشہ کے لیے پردہ ڈل جائے گا،

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *