LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

ہری پور (اردو ٹائمز ) امام حسین علیہ السلام کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پوری دنیا میں پیش کیا جا رہا ہے

Share

 امام حسین علیہ السلام کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پوری دنیا میں پیش کیا جا رہا ہے ہر شخص جمہزب و عقیدہ سے بالاتر ہو کر امام حسین علیہ السلام کے ساتھ اپنی عقیدت کا اظہار کر رہا ہے اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے 2 محرم الحرام کو ہریپور میں بھی مجالس عزاء و ماتمی جلوسوں کا سلسلہ جاری و ساری ہے پہلا پروگرام نکہ پاہ سید محمود حسین شاہ نقی ایڈوکیٹ و پسران کے زیر اہتمام جلوس علم حضرت غازی عباس علمدار علیہ السلام برآمد ہوا جس میں مقامی ماتمی حلقوں نے ماتم داری کی جلوس جی ٹی روڈ سے برآمد ہو کر سید محمود حسین شاہ نقی کے گھر اختتام پذیر ہوا اور بعد ازاں جلوس مجلس عزاء منعقد ہوئی جس سے مختلف علماء و ذاکرین نے خطاب کیا دوسرا پروگرام توت میرا میں سید نزاکت شاہ و مومنین کے زیر اہتمام مجلس عزاء منعقد ہوئی جس میں علماء و ذاکرین نے امام حسین علیہ السلام کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا بعد از مجلس عزاء جلوس علم حضرت غازی عباس علمدار علیہ السلام برآمد ہوا جس میں ضلع بھر کی ماتمی تنظیموں نے شرکت کی تیسرا پروگرام علی خان نئی آبادی میں ناد علی اور شبیہ الحسنین، محب علی نقوی اور طاہر عباس نقوی کے گھر سے جلوس عالم حضرت غازی عباس علمدار علیہ السلام برآمد ہوا جس میں ضلع بھر سے ماتمی دستوں نے ماتم داری کی اور امام حسین علیہ السلام کا نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو پرسہ پیش کیا اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ خیبرپختونخواہ کے صوبائی صدر نیر عباس جعفری بھی موجود تھے اس کے علاوہ ایس ایچ او سرائے صالح اعجاز خان بمہ اپنی نفری پولیس کے ہمراہ موجود تھے اس کے علاوہ باقی سیکورٹی اہلکار بھی موجود تھے۔۔۔۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *