LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد (اردو ٹائمز)آج کہاں کہاں بادل برسیں گے؟موسم کی تازہ خبرآگئی

Share

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آج شدید گرمی کی پیش گوئی کی ہے جبکہ کچھ شہروں میں بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دن بھر موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے جبکہ پشاور، نوشہرہ، صوابی ، مردان ، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر مقامات پر آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم لاہور، مری، راولپنڈی، سیالکوٹ، نارووال ، گوجرانوالہ اور چکوال میں بادل برسنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان کا موسم بھی گرم اور مرطوب رہے گا۔ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود اور موسم خشک رہے گا، آزادکشمیر کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *