اسلام آباد (اردو ٹائمز) سی ڈی اے سٹاف ویلفیئر فنڈسے منظورشدہ ایمولینسزقبرستان سٹاف ڈی ایم اے کے حوالے کر دی گئیں
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) سی ڈی اے سٹاف ویلفیئر فنڈسے منظورشدہ ایمولینسزقبرستان سٹاف ڈی ایم اے کے حوالے کر دی گئیں۔
سی ڈی اے مزدوریونین کے مطالبے پر سٹاف ویلفیئرفنڈ سے منظورکردہ ایمولینسزبطورکفن کیرئیر قبرستان سٹاف ڈی ایم اے کے حوالے کر دی گئیں،اس حوالے سے تقریب ایچ ایٹ قبرستان میں منعقد ہوئی جس میں سی ڈی اے مزدوریونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمدیٰسین،ڈائریکٹر جنرل ایم سی آئی میاں طارق لطیف،ڈائریکٹر ایڈمن وچیئرمین سٹاف ویلفیئرکمیٹی ملک اظہر خورشید،ڈائریکٹرلیبرریلیشن آصف علی خان،ڈپٹی ڈائریکٹرایڈمن ادریس انجم،اسسٹنٹ ڈائریکٹرٹرانسپورٹ بدرمقصود،اسسٹنٹ ڈائریکٹر قبرستان رضوان سرور،نمائندہ پی ایس آئی ایشیا پیسفک بدھاسنگھ،ایف ای ایس کے پروجیکٹ ڈائریکٹر عبداللہ دایو،پاکستان ورکرزفیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اسدمحمود، صدر شوکت علی انجم،میر ذوالفقارعلی،مزدوریونین کے صدراورنگزیب خان،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد سرفرازملک،چوہدری زاہد،چوہدری واجدگجر،راجہ راسب،پیرزادہ خان،ارشادگجرودیگر نے شرکت کی،تقریب میں نئی ایمبولینسزکی چابیاں ڈی ایم اے سٹاف کے حوالے کی گئیں،اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدوریونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمدیٰسین نے کہا کہ سی ڈی اے ملازمین اورانکے لواحقین کی وفات پر ہمیں کفن کیرئیرکے مسائل درپیش تھے جس کو مدنظررکھتے ہوئے سٹاف ویلفیئر کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا کہ نئی ایمبولینسزخریدی جائیں جس سے مشکلات میں کمی آسکے،آج الحمد اللہ ہم اس وعدے کو پوراکرتے ہوئے ایمولینسزڈی ایم اے کے حوالے کر رہے ہیں جس سے یقینا مسائل میں کمی آئے گی،انھوں نے کہا کہ ہم نے سی ڈی اے ملازمین کی بچیوں کی شادی گرانٹ کو دولاکھ سے بڑھا کر چھ لاکھ روپے اضافہ کروایا اورملازمین کے بچوں کے لیے سکالرشپ کی رقم چالیس ہزارسے بڑھا کر اسی ہزار روپے اورکمیونٹی سنٹرکے لیے پلاٹ کی منظوری کروائی جس پرجلد ہی پلاننگ ونگ کی ذریعے پلاٹ حاصل کرکے اس پرتعمیرکاکام شروع کیا جائے گا،انھوں نے کہا کہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اورملازمین کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے،انھوں نے کہا کہ اسلام آباد ایک اہم اور تیزی سے پھیلتا ہواشہر ہے جہاں آبادی میں اضافے کے ساتھ ساتھ طبی اورہنگامی خدمات کی ضروریات بھی بڑھ رہی ہیں ایسے میں جدید مشینری کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں شہریوں کو فوری امدادفراہم کی جاسکے،چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ سی ڈی اے مزدوریونین عوامی فلاح وبہبود،ادارے کی بہتری اور ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا کرداراداکرتی رہے گی۔

