اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس نے دس ماہ کے دوران 20 ہزار 883 ملزمان کو حراست میں لیکر کے01 ارب 62 کروڑ 51 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کیا۔
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس نے دس ماہ کے دوران 20 ہزار 883 ملزمان کو حراست میں لیکر کے01 ارب 62 کروڑ 51 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کیا۔ ڈکیتی، راہزنی،گھریلو چوری ،کار اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث 509 گینگز کے 01 ہزار 197 ارکان گرفتار کیے کروڑوں مالیت کی 194 گاڑیاں، 668 موٹر سائیکلیں، طلائی زیورات اور قیمتی موبائل فونز برآمد کیے، پولیس نے اشتہاری اور سابقہ ریکارڈ یافتہ مجرمان کے خلاف کارروائیوں میں دس ماہ کے دوران 05 ہزار سے زائد اشتہاری ملزمان گرفتار کیے۔ جبکہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور اسلحہ کی نمائش میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیوں کے دوران 2112 ملزمان کو گرفتار کرکے 189 کلاشنکوف/رائفلیں، 32 بندوقیں/کاربین اور مختلف بور کے 1757پستول،174 خنجر اور بھاری تعداد میں ایمونیشن برآمد کیا۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں میں، 1527 ملزمان کو گرفتار کرکے 232 کلو گرام سے زائد چرس، 138 کلوگرام سے زائد ہیروئن، 194کلوگرام آئس اور 14 ہزار 962 بوتلیں شراب برآمد کی۔ اسی طرح ہوائی فائرنگ کے 105 مقدمات میں ملوث 126 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، جرائم کی روک تھام کے لیے مختلف علاقوں میں،01 ہزار 915 گرینڈ کومبنگ و سرچ آپریشنز کیے گئے۔جرائم کی روک تھام کیلئے ٹارگٹڈ آپریشنز، انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں اور پٹرولنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ڈی آئی جی علی وسیم کے مطابق شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

