اسلام آباد (اردو ٹائمز) ڈی آئی جی علی وسیم کی زیرِ صدارت انسدادِ جرائم کے حوالے سے اہم اجلاس
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) ڈی آئی جی علی وسیم کی زیرِ صدارت انسدادِ جرائم کے حوالے سے اہم اجلاس۔جرائم کی روک تھام، ملزمان کی گرفتاری اور زیرِ تفتیش مقدمات کی بروقت یکسوئی یقینی بنانے کی ہدایت۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم کی زیرِ صدارت انسدادِ جرائم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ایس ایس پی او سی یو حسام بن اقبال، ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن سلیمان ظفر سمیت دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈی آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کی کارکردگی کا فرداً فرداً جائزہ لیا اور جرائم کی روک تھام کے لیے جاری اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں مزید تیز کی جائیں، سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے اور زیرِ تفتیش مقدمات کو میرٹ پر جلد از جلد یکسو کیا جائے۔ڈی آئی جی اسلام آباد نے مزید ہدایت کی کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ فرائض میں غفلت یا کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔اسلام آباد پولیس شہریوں کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے گی



