اسلام آباد (اردو ٹائمز) آئی جی سہیل چوہدری کا جدید 4C سینٹر کا دور۔ ٹریفک پولیس افسران میں تعریفی اسناد تقسیم کیں آئی جی نے جدید کمانڈ، کنٹرول، کمیونیکیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر (4C) کا دورہ کیا
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) آئی جی سہیل چوہدری کا جدید 4سی سینٹر کا دور۔ ٹریفک پولیس افسران میں تعریفی اسناد تقسیم کیں آئی جی نے جدید کمانڈ، کنٹرول، کمیونیکیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر (4 سی) کا دورہ کیا، جہاں انہیں جدید مانیٹرنگ سسٹم، فیلڈ فورس کی نگرانی، ایمرجنسی رسپانس اور مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ آئی جی اسلام آباد نے مانیٹرنگ سسٹم اور فیلڈ آپریشنز کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔بعد ازاں، آئی جی اسلام آباد نے بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان اور ٹریفک پولیس کے افسران کو تعریفی اسناد سے نوازا۔ انہوں نے افسران کی محنت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور خدمات کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ شہریوں کو بہتر ٹریفک سہولیات کی فراہمی، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور فرائض کی ادائیگی میں مزید محنت، لگن اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے۔آئی جی اسلام آباد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال، مانیٹرنگ نظام میں بہتری اور پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کے ذریعے شہریوں کو بہتر اور مؤثر پولیس سروسز فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔






