LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی کا سینئر سرکل افسران کے ساتھ ہنگامی زوم اجلاس، کارکردگی بہتر بنانے کے لیے احکامات جاری

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت این سی سی آئی اے ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں تمام سینئر سرکل افسران کے ساتھ اہم اور ہنگامی زوم اجلاس کا انعقاد کیا گیا،اجلاس میں ملک بھر کے تمام سرکلز کی ماہانہ کارکردگی، زیر التوا مقدمات، عوامی شکایات اور جاری انکوائریوں کا تفصیلی اور سرکل وائز جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی این سی سی آئی اے نے زیر التوا مقدمات اور شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالے میں سست روی اور غفلت برتنے پر سخت اظہارِ تشویش کیا،ڈی جی این سی سی آئی اے نے تمام افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ زیر التوا کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر، شفافیت اور میرٹ پر جلد از جلد نمٹایا جائے۔ شہریوں کی شکایات پر فوری ایکشن لیا جائے اور انہیں انصاف کی فراہمی میں کسی قسم کی تاخیر نہ کی جائے،اس موقع پر ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی نے واضح اور دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ سائبر کرائم کا خاتمہ اور شہریوں کے جان و مال و عزت کا تحفظ این سی سی آئی اے کی اولین ترجیح ہے۔ فرائض کی انجام دہی میں کسی قسم کی غفلت، لاپرواہی، سستی اور کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ کارکردگی نہ دکھانے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی،انہوں نے مزید ہدایت کی کہ سائبر فراڈ، مالیاتی فراڈ، سوشل میڈیا کے ذریعے بلیک میلنگ، ہراسمنٹ اور معصوم شہریوں کو ہراساں کرنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز، سخت اور فوری کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ جرائم پیشہ افراد کو قانون کی گرفت میں لا کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ متاثرہ شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی اور عوام کے اعتماد کو بحال رکھا جا سکے

Close Welcome Bar
VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download