LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) سی ڈی اے مزدور یونین کی درخواست پر این آئی آر سی کا حکم، ڈیپوٹیشن سے متعلق خط پرعمل درآمد معطل۔

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) نے کیپیٹل ایمرجنسی سروسز ڈائریکٹوریٹ میں فائر مین، کال کارنگ سپروائزر، فائر کنٹرول سپروائزر، ایل ٹی وی ڈرائیور اور ایچ ٹی وی ڈرائیور سمیت مختلف کیڈرز کے ملازمین کو پنجاب سے ڈیپوٹیشن پر بلانے کے لیے جاری کردہ خط مورخہ 13 اپریل 2026ء کو قومی صنعتی تعلقات کمیشن (این آئی آر سی) میں چیلنج کر دیا۔ اس درخواست پر فاضل ممبر این آئی آر سی سردار طاہر صابر نے 15 اکتوبر 2026ء کو حکم جاری کرتے ہوئے اس خط پر عمل درآمد کو تاحکمِ ثانی معطل کر دیا اور چیئرمین سی ڈی اے، ڈائریکٹر جنرل کیپیٹل ایمرجنسی سروسز، ڈائریکٹر کیپیٹل ایمرجنسی سروسز اور ڈائریکٹر جنرل ایچ آر ڈی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 26 اکتوبر 2026ء کو تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کے ملازمین نے قائدِ مزدور چوہدری محمد یٰسین کا شکریہ ادا کیا اور اپنی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ا س موقع پرسی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین ملازمین کی نمائندہ تنظیم ہے اور ان کے حقوق کا تحفظ اور فلاح و بہبود یقینی بنانا ہماری اخلاقی، مذہبی اور سیاسی ذمہ داری ہے۔ انھوں نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین اور انتظامیہ کے درمیان معاہدہ موجود ہے جس کے تحت ڈیپوٹیشن پر ملازمین بلانے کے بجائے سی ڈی اے میں پہلے سے موجود ملازمین کو ترجیح دی جانی چاہیے اور ڈیپوٹیشن پر پابندی کے حوالے سے وزارتِ داخلہ کا خط بھی موجود ہے۔چوہدری محمد یٰسین نے مزید کہا کہ ڈائریکٹر جنرل کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کی جانب سے مختلف کیڈرز کے ملازمین کو پنجاب سے ڈیپوٹیشن پر بلانے کے لیے نمائندہ یونین سے مشاورت کیے بغیر خط جاری کرنا لیبر قوانین اور معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ اسی بنا پر مزدور یونین نے اپنے قانونی حق کا استعمال کرتے ہوئے بطور نمائندہ تنظیم اور متاثرہ ملازمین کی جانب سے قومی صنعتی تعلقات کمیشن سے رجوع کیا۔

Close Welcome Bar
VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download