LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) تھانہ رمنا کے علاقے میں طالبہ کی لاش برآمد ہونے کا واقعہ

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) تھانہ رمنا، صدر زون اسلام آباد کی حدود میں جی-10 مرکز کے گلستان پلازہ، فلیٹ نمبر 8 کی رہائشی لائبہ اعجاز دختر محمد اعجاز، عمر تقریباً 20 تا 22 سال، غیر شادی شدہ اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی طالبہ تھیں۔

اطلاعات کے مطابق، مذکورہ طالبہ کی لاش اتوار بازار کے قریب ٹریفک پولیس کی پرانی چوکی کے ساتھ واقع گرین بیلٹ سے ملی ہے۔ واقعے کو مبینہ خودکشی قرار دیا جا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق، طالبہ نے امریکہ جانے کے سلسلے میں نعمان نامی ایجنٹ کو مبینہ طور پر 50 لاکھ روپے ادا کیے تھے۔ فراہم کردہ دستاویزات کے جعلی ہونے کی اطلاع کے بعد وہ مبینہ طور پر شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھیں۔ واقعے کی اصل وجوہات پولیس تفتیش مکمل ہونے کے بعد واضح ہوں گی۔

مزید اطلاعات کے مطابق، طالبہ آج تقریباً 2 بجے گھر سے نکلی تھیں۔ اہل خانہ کی جانب سے تلاش کے دوران ان کی لوکیشن مذکورہ مقام پر موصول ہوئی، جہاں سے ان کی لاش ملنے کی اطلاع ہے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ رمنا، ہومی سائیڈ یونٹ اور دیگر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس کی جانب سے شواہد اکٹھے کرنے اور واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کا عمل جاری ہے۔

واقعے کی وجوہات، ایجنٹ کے کردار اور دیگر متعلقہ امور کے بارے میں مزید حقائق پولیس تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گے۔

مزید معلومات اور پیش رفت سے آگاہ رکھا جائے گا۔

Close Welcome Bar
VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download