جی ٹوئنٹی سمٹ میں شریک چینی وفد اور بھارتی سکیورٹی فورسز کے مابین گزشتہ جمعرات کو قریب بارہ گھنٹے تک ‘ڈرامہ‘ ہوتا رہا۔ بھارتی حکام وفد کے ایک ‘غیر معمولی سائز‘ کے بیگ کی جانچ کرنا چاہتے تھے لیکن چینی اس پر تیار نہیں تھے۔
بائیڈن انتظامیہ نے بین الاقوامی بینکوں کو چھ ارب ڈالر کی منجمد ایرانی رقم کو قطر منتقل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔امریکہ نے یہ فیصلہ ایران میں زیر حراست پانچ امریکی قیدیوں کی رہائی کی خاطر کیے گئے ایک معاہدے کے تحت کیا ہے۔
روس سرکار ی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو لے کر آنے والی ٹرین روس پہنچ چکی ہے۔ روسی صدر پوٹن ان سے ملاقات کے دوران توپ خانے کے ہتھیار اور ٹینک شکن میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔