راولپنڈی موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کینٹ سرکل پولیس کی موثر کاروائی، گزشتہ ماہ میں بائیک لفٹر گینگز کے 41 ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کے چوری شدہ 91 موٹرسائیکل برآمد، ریس کورس پولیس نے 10 ملزمان کو گرفتار کرکے 25 چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کیے، نصیر آباد پولیس نے 15 ملزمان کو گرفتار […]
اسلام آباد ایران سے گوادر کے لیے 100 میگا واٹ بجلی درآمد کرنے کے لیے ٹرانسمیشن لائن مکمل کرلی گئی ہے۔ اضافی بجلی کی فراہمی چند دن میں شروع ہوجائے گی۔ منصوبے کی تکمیل سے مکران اور گوادر ڈویژن میں بجلی کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔
انتہا پسند اسرائیلی وزیر امیچائی ایلی یاہو نے کہا ہے کہ غزہ پر ایٹم بم گرانا خارج از امکان نہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ایک انٹرویو کے دوران جواب میں فلسطینیوں کو آئرلینڈ یا کسی صحرا چلے جانے کا مشورہ بھی دیا۔ انتہا پسند اسرائیلی وزیر کے اس بیان […]