اسلام آباد (اردو ٹائمز) پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ اور راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہاسپٹل و راول فاؤنڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام باشعور ہیں وہ اپنا اچھا اور برا اچھی طرح جانتے ہیں
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ اور راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہاسپٹل و راول فاؤنڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام باشعور ہیں وہ اپنا اچھا اور برا اچھی طرح جانتے ہیں. ہماری پارٹی میں وہ لوگ شامل ہو رہے ہیں جو حقیقتا اس ملک کی تقدیر کو بدلنا چاہتے ہیں. انہوں نے یہ بات پارٹی میں شامل ہونے والے چیئرمین بزم احسان پاکستان نعت کونسل حافظ کلیم حسانی کی شمولیت کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر دیگر وفود نے بھی ان سے ملاقات کی جن میں پروفیسر اعجاز ۔عتیق خالد۔ ملک امجد حسین۔ سردار نسیم احمد خان۔ سردار طاہر محمود خان۔ انیس کیانی اور دیگر سیاسی و سماجی رہنما شامل تھے۔ ان وفود سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان عوامی قوت پارٹی خاقان وحید خواجہ نے کہا کہ ہم اقتدار کے بغیر ہی عوامی سطح پر وہ کام کر رہے ہیں جو بلدیاتی نمائندوں کے ہونے چاہیے تھے لیکن حکومت نے اس طرف توجہ نہیں دی اور ہم عوام کی دہلیز پر ان کے مسائل حل کر رہے ہیں اسی وجہ سے لوگ ہماری پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ کوئی دن ایسا خالی نہیں گزرتا جب لوگ ہماری پارٹی میں شامل نہ ہوں۔ اس موقع پر پارٹی میں شمولیت کرنے والے حافظ کلیم حسانی اور دیگر وفود نے ان کی پالیسیوں۔ منشور۔ بیانیہ اور ان کے ماضی کے عوامی اور فلاحی کاموں کی تعریف کی اور کہا کہ ہم آپ کے ساتھ مل کر عام آدمی کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

