LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) ڈی آئی جی علی وسیم کا سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز اور سی آئی اے کا دورہ۔ڈ

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) ڈی آئی جی علی وسیم کا سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز اور سی آئی اے کا دورہ۔ڈی آئی جی اسلام آباد نے پیشہ ورانہ امور اور کارکردگی کا جائزہ جائزہ لیا۔ تمام افسران کو فرض شناسی، دلجمعی اور ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دینے اور عوام کو بروقت و موثر پولیس خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد علی وسیم نے کاﺅنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ ہیڈکوارٹرز اور سی آئی اے کا دورہ کیا،جہاں انہوں نے متعلقہ افسران سے ادارہ جاتی امور، مجموعی کارکردگی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ لی۔سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز کے دورے کے دوران ایس ایس پی سی ٹی ڈی سعود خان نے ڈی آئی جی اسلام آباد کو سی ٹی ڈی کی ورکنگ، پیشہ ورانہ امور اور مختلف اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی آئی جی اسلام آباد نے سی ٹی ڈی افسران کو موثر حکمتِ عملی کے تحت کارروائیوں کو مزید بہتر بنانے، پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دینے اور فرائض کی انجام دہی میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔سی آئی اے کے دورے کے دوران ڈی آئی جی اسلام آباد نے ریکارڈ روم، حوالات اور دیگر مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انچارج سی آئی اے ڈی ایس پی سلیمان شاہ، انچارج اینٹی وہیکل لفٹنگ یونٹ اور تفتیشی افسران کے ساتھ تعارفی اجلاس بھی منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی آئی اے کی مجموعی کارکردگی، تفتیشی امور اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈی آئی جی اسلام آباد نے ہدایت کی کہ کار و موٹر سائیکل چوری اور راہزنی میں ملوث متحرک گروہوں کے خلاف موثر اور نتیجہ خیز کریک ڈاون کیا جائے۔ سابقہ ریکارڈ یافتہ اشتہاری مجرمان کی فہرستیں مرتب کرکے ان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے،جبکہ چوری شدہ کاروں، موٹر سائیکلوں اور ان کے سامان کی خرید و فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف بھی موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے مزید ہدایت کی کہ تمام افسران فرض شناسی، دلجمعی اور ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں اور عوام کو بروقت و موثر پولیس خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈیوٹی میں غفلت، لاپرواہی یا بدعنوانی کے مرتکب افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کے ساتھ ساتھ قانون کے مطابق قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X