LOADING

Type to search

پاکستان

راولپنڈی (اردو ٹائمز) راولپنڈی پولیس کی ڈکیتی، موٹرسائیکل چوری اور دیگر وارداتوں میں ملوث گینگز کے خلاف کارروائیاں

Share

راولپنڈی (اردو ٹائمز) راولپنڈی پولیس کی ڈکیتی، موٹرسائیکل چوری اور دیگر وارداتوں میں ملوث گینگز کے خلاف کارروائیاں، 5 گینگز کے 9 افراد گرفتار، چھینے گئے و مسروقہ17 موٹرسائیکل، مسروقہ رقم، 8 موبائل فون، گھڑی اور اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق نصیر آباد پولیس نے تین رکنی گینگ کو گرفتار کر کے چھینے گئے و مسروقہ 11 موٹر سائیکل، 5 موبائل فون،رقم،گھڑی اور اسلحہ برآمد کیا، نیو ٹاون پولیس نے گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر کے 3 مسروقہ موٹر سائیکل و رقم اور اسلحہ برآمد کیا، رتہ امرال پولیس نے دو رکنی گینگ کو گرفتار کر کے 2 مسروقہ موٹر سائیکل، رقم اور اسلحہ برآمد کیا، صادق آباد پولیس نے دو رکنی گینگ کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹرسائیکل،موبائل فون، رقم اور اسلحہ برآمد کیا، وارث خان پولیس نے گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر کے 2 مسروقہ موبائل فون برآمد کیے، زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X