اسلام آباد (اردو ٹائمز) پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ اور راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہاسپٹل و راول فاؤنڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ کشمیر لبریشن سیل کا دورہ کیا
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ اور راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہاسپٹل و راول فاؤنڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ کشمیر لبریشن سیل کا دورہ کیا ۔جہاں انہیں اہم امور پر بریفنگ دی گئی۔ ڈائریکٹر خان افسر خان اور میڈیا نمائندہ نجیب غفور نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر کشمیر لبریشن سیل کی جانب سے وفد کو مسئلۂ کشمیر، تحریکِ آزادیٔ کشمیر، مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وفد میں امجد حسین علوی، مولانا امجد اسلام امجد، سہراب لطیف بیگ، صدر خواتین ونگ میڈم سیدہ فردوس ن لیگ حلقہ این اے 48 کی نائب صدر ، میڈم نرگس جاوید اور دستِ بازو اسلام آباد لیڈیز ونگ کی صدر نازیہ جنجوعہ شامل تھیں۔
ملاقات کے دوران مسئلۂ کشمیر کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے، کشمیری عوام کی آواز کو عالمی سطح پر پہنچانے اور مختلف پلیٹ فارمز کے درمیان رابطہ کاری کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔
پاکستان عوامی قوت کے سربراہ خاقان وحید خواجہ نے کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کرنے کے لیے کشمیر لبریشن سیل کی کاوشوں کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے سیاسی، سفارتی اور عوامی سطح پر بھرپور آواز بلند کی جاتی رہے گی۔قبل ازیں مانسہرہ سے معروف سیاسی و سماجی رہنما سردار محمد الیاس خان نے بھی چیئرمین پاکستان عوامی قوت پارٹی خاقان وحید خواجہ سے ملاقات کی اور انہیں مکمل تعاون کا یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے تحائف کا تبادلہ بھی کیا۔ چیئرمین پارٹی سے مختلف وفود نے بھی ملاقات کی ان وفود سے ملاقات میں چیئرمین پاکستان عوامی قوت پارٹی خاقان وحید خواجہ نے کہا کہ ہم ایسی تعلیمی پالیسی کے حامی ہیں جس سے ہنر مند پیدا ہوں اور صرف نوکریاں حاصل کرنے والے نوجوان ہی نہ ہوں بلکہ وہ پاکستان کے لیے مختلف ٹیکنیکل تعلیمی میدان میں کچھ کر سکیں۔ بعد ازاں چیئرمین پارٹی نے وفد کے ہمراہ چوہدری غلام عباس(مرحوم )کی قبر پر بھی حاضری دی اور ان کے لیے دعائے مغفرت کی

