اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس نے منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف مہم کے تحت اگست کے دوران منشیات فروشی،اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے اور اسلحہ کی نمائش میں ملوث 589 ملزمان گرفتا
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس نے منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف مہم کے تحت اگست کے دوران منشیات فروشی،اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے اور اسلحہ کی نمائش میں ملوث 589 ملزمان گرفتار، 35 کلوسے زائد آئس، 17 کلوگرام چرس،11 کلو سے زائد ہیروئن، 2,765 بوتلیں شراب، 304 پستول، 16 رائفلز/گنز، 20 کلاشنکوفیں اور بھاری مقدار میں ایمونیشن برآمد۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کی ”نشہ! اب نہیں“ اور ”اسلحہ سے پاک اسلام آباد“ مہم کے تحت منشیات فروشوں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور اسلحہ کی نمائش میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلے میں ماہ اگست کے دوران منشیات فروشی، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور اسلحہ کی نمائش میں ملوث 589 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاون کے دوران اگست میں 222 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 35 کلوگرام سے زائد آئس، 17 کلوگرام چرس، 11 کلوگرام سے زائد ہیروئن اور 2,765 بوتلیں شراب برآمد کی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور اسلحہ کی نمائش کرنے والے عناصر کے خلاف موثر کارروائیوں کے دوران 367 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 304 پستول، 16 رائفلز/گنز، 20 کلاشنکوفیں اور بھاری مقدار میں ایمونیشن برآمد کیا گیا۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز بھرپور انداز میں جاری ہیں، جبکہ ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کو منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کے خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ، جرائم کی روک تھام اور شہر میں امن و امان کا قیام اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے


