LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) آئی جی کی زیرِ صدارت آپریشنل کمانڈرز کانفرنس، شہر کے امن و امان کی مجموعی صورتحال، پبلک سروس ڈلیوری سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) آئی جی کی زیرِ صدارت آپریشنل کمانڈرز کانفرنس، شہر کے امن و امان کی مجموعی صورتحال، پبلک سروس ڈلیوری سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا، تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت سنٹرل پولیس آفس میں آپریشنل کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں تمام ڈی آئی جیز، اے آئی جیز، ایس ایس پیز، چیف ٹریفک آفیسر اور دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔کانفرنس کے دوران وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، قانون کی عملداری، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ، سکیورٹی انتظامات، جرائم کی روک تھام اور پبلک سروس ڈلیوری سمیت مختلف اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر مختلف شعبہ جات اور فیلڈ یونٹس کی کارکردگی، جرائم کی روک تھام کے لیے جاری اقدامات اور سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے افسران نے اپنی رپورٹس پیش کیں۔ کانفرنس میں موجودہ چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے اور پولیسنگ کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔آئی جی اسلام آباد نے افسران کو ہدایت کی کہ امن و امان کے قیام اور جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر اور مربوط آپریشنل حکمت عملی اختیار کی جائے۔ فیلڈ میں پولیس کی موجودگی اور نگرانی کو مزید مؤثر بنایا جائے جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔آئی جی اسلام آ باد سید علی ناصر رضوی نے حساس اور اہم مقامات کی سکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے، سکیورٹی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام افسران اپنے اپنے علاقوں میں سکیورٹی صورتحال کی مسلسل نگرانی کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور مؤثر رسپانس کو یقینی بنائیں۔آئی جی اسلام آباد نے پبلک سروس ڈلیوری کو مزید بہتر بنانے پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ، پولیس خدمات تک آسان رسائی اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی و پیشہ ورانہ رویے کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور انہیں محفوظ و پْرامن ماحول فراہم کرنا اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ جدید تقاضوں کے مطابق مؤثر پولیسنگ، بہتر آپریشنل حکمت عملی اور مضبوط کمانڈ اینڈ کنٹرول کے ذریعے شہریوں کو مزید بہتر پولیس خدمات فراہم کی جائیں گی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X