اسلام آباد (اردو ٹائمز) ایف پی سی سی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ڈینٹل کیئر اینڈ ٹریڈ کا افتتاحی اجلاس اسلام آباد میں منعقد
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی وفاقی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ڈینٹل کیئر اینڈ ٹریڈ کا افتتاحی اجلاس صدر سیکریٹریٹ ایف پی سی سی آئی اسلام آباد میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت کمیٹی کے کنوینر **مسٹر شرافت علی* نے کی، جبکہ *مسٹر طارق خان جادون، نائب صدر ایف پی سی سی آئی* اور *مسٹر کریم عزیز ملک، چیئرمین ایف پی سی سی آئی کیپیٹل آفس* نے خصوصی شرکت کی۔
اجلاس میں *مسٹر راشد ہمایوں، مسٹر محمد شفیق خان سواتی، لیفٹیننٹ کرنل سید ارشاد حسین شاہ، پروفیسر ڈاکٹر جوریہ اظہر* سمیت ایف پی سی سی آئی کے عہدیداران، پی ڈی ٹی ایم اے کی قیادت، کمیٹی اراکین، ڈینٹسٹس، ڈینٹل ٹریڈرز، مینوفیکچررز اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔
اجلاس میں پاکستان کے ڈینٹل سیکٹر کو درپیش مسائل اور مستقبل کے مواقع پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شرکاء نے *ڈینٹل کیئر کی بہتری، ڈینٹل تجارت اور درآمدات میں سہولت، مقامی مینوفیکچرنگ کے فروغ اور ڈینٹل مصنوعات کی برآمدات میں اضافے* کو اہم ترجیحات قرار دیا۔
شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں ڈینٹل آلات، آلاتِ جراحی اور دیگر مصنوعات کی مقامی سطح پر تیاری کے وسیع امکانات موجود ہیں، جو نہ صرف درآمدی انحصار کم کرنے بلکہ روزگار، سرمایہ کاری، صنعتی ترقی اور برآمدات میں اضافے کا ذریعہ بن سکتے ہیں اجلاس میں *DRAP اور کسٹمز سے متعلق ریگولیٹری و طریقہ کار کی مشکلات* پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس امر کی ضرورت پر زور دیا گیا کہ ڈینٹل انڈسٹری اور متعلقہ سرکاری اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ اور تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے کمیٹی کے کنوینر *شرافت علی* نے کہا کہ کمیٹی کا مقصد صرف مسائل کی نشاندہی کرنا نہیں بلکہ ان کے *عملی اور قابلِ عمل حل* تلاش کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی ڈینٹسٹس، ٹریڈرز، مینوفیکچررز اور ایکسپورٹرز کی تجاویز کو مرتب کرکے ایف پی سی سی آئی کے پلیٹ فارم کے ذریعے *DRAP، کسٹمز، TDAP اور دیگر متعلقہ اداروں* تک پہنچانے کی بھرپور کوشش کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ڈینٹل سیکٹر میں مقامی مینوفیکچرنگ اور برآمدات کے فروغ کی بھرپور صلاحیت موجود ہے، جس سے نہ صرف شعبہ صحت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے بلکہ ملکی معیشت میں بھی نمایاں کردار ادا کیا جا سکتا ہے اجلاس کے شرکاء نے ڈینٹل سیکٹر کی ترقی، کاروباری سہولت، مقامی صنعت کے فروغ اور برآمدات میں اضافے کے لیے باہمی تعاون جاری رکھنے اور عملی اقدامات اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا۔


