LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس نے سنگین جرائم میں مطلوب مجرمان اور اشتہاریوں سمیت 22 جرائم پیشہ عناصر گرفتار کرلئے۔ ملزمان سے منشیات اور اسلحہ اور ایمونیشن برآمد، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس نے سنگین جرائم میں مطلوب مجرمان اور اشتہاریوں سمیت 22 جرائم پیشہ عناصر گرفتار کرلئے۔ ملزمان سے منشیات اور اسلحہ اور ایمونیشن برآمد، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔مزید تفتیش جاری ہے ۔پولیس نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 19 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 1,188 گرام آئس، 2,865 گرام چرس، 630 گرام ہیروئن اور مختلف بور کے آٹھ عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کئے گئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری،سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران تین مجرمان کی گرفتاری بھی عمل میں لا ئی گئی۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ اسلام آباد پولیس کی “No to Weapon”مہم کے تحت غیر قانونی اسلحہ،اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کے خلاف بھر پور کارروائیاں کرنے،سابقہ ریکارڈ یافتہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری اور شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے شہریوں سے گزارش کی کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یاایمرجنسی ہیلپ لائن ”پکار”15-پرفوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیاجاسکے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X