راولپنڈی (اردو ٹائمز) 12 سالہ بچہ لاپتہ، اہلِ خانہ کی عوام سے تلاش میں مدد کی اپیل
Share
راولپنڈی (اردو ٹائمز): 12 سالہ بچہ لاپتہ، اہلِ خانہ کی عوام سے تلاش میں مدد کی اپیل
راولپنڈی کے علاقے پرانا چکڑا، سمدی کالونی کا رہائشی 12 سالہ بچہ ارشد لاپتہ ہو گیا ہے، جس کے بعد اہلِ خانہ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں اور انہوں نے عوام سے بچے کی تلاش میں مدد کی اپیل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ارشد ولد محمد جلیل، عمر تقریباً 12 سال، 22 جولائی 2026 بروز جمعرات کو ڈھوک کرم آباد، راولپنڈی سے لاپتہ ہوا۔
اہلِ خانہ کے مطابق لاپتہ ہونے کے وقت بچے نے سفید رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے جبکہ اس کے پاؤں میں پیلے رنگ کی پلاسٹک کی چپل تھی۔
اہلِ خانہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر یہ بچہ کسی کو کہیں نظر آئے یا کسی شخص کو اس کے بارے میں کوئی معلومات ہوں تو براہِ کرم فوری طور پر درج ذیل نمبرز پر رابطہ کریں:
0318-5311305
0318-9210445
عوام سے گزارش ہے کہ اس خبر کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ 12 سالہ ارشد کو جلد از جلد اس کے اہلِ خانہ تک پہنچانے میں مدد مل سکے۔

