اسلام آباد (اردو ٹائمز) فرسٹ مین هارٹ گریڈ اے پلس نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ جاری
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) فرسٹ مین هارٹ گریڈ اے پلس نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد میں واقع پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) ٹینس کمپلیکس میں کامیابی کے ساتھ جاری ہے، جس میں ملک کے صفِ اول کے ٹینس کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔نمایاں قومی کھلاڑیوں میں عقیل خان، مزمل مرتضیٰ، محمد شعیب، برکت اللہ، مدثر مرتضیٰ، حمزہ رومان، ابوبکر طلحہ، احمد نائل قریشی، اُشنا سہیل، ماہین آفتاب قریشی، بسمہ ضیا، خدیجہ خلیل، لبیکہ دراب، عامر مزاری، ایم حسن عثمانی، ہاجرہ سہیل، زوہیب افضل ملک اور شایان آفریدی شامل ہیں، جو اس باوقار چیمپئن شپ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ٹورنامنٹ کو شاندار پذیرائی حاصل ہوئی ہے اور 11 مختلف کیٹیگریز میں 400 سے زائد انٹریز موصول ہوئی ہیں، جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، لیڈیز ڈبلز، بوائز انڈر 18 سنگلز، بوائز انڈر 14 سنگلز، گرلز انڈر 14 سنگلز، بوائز انڈر 12 سنگلز، گرلز انڈر 12 سنگلز، مینز 40 پلس ڈبلز اور مینز 50 پلس ڈبلز شامل ہیں۔ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں میں 20 لاکھ روپے کی مجموعی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر جناب اعصام الحق قریشی اور سیکریٹری جنرل کرنل (ر) محمد ضیاء الدین طفیل نے تمام شرکاء کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ چیمپئن شپ اعلیٰ معیار کے مقابلوں کا ذریعہ بنے گی اور کھلاڑیوں کو اپنی قومی رینکنگ بہتر بنانے کا بہترین موقع فراہم کرے گی۔پی ٹی ایف کی قیادت نے میندهارٹ پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر جناب محمد یوسف گنڈاپور اور مینهارٹ انتظامیہ کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس قومی ایونٹ کی اسپانسرشپ کے ذریعے پاکستان میں ٹینس کے فروغ کے لیے گرانقدر تعاون فراہم کیا۔
نتائج،مینز سنگلز، بوائز انڈر 18 سنگلز اور بوائز انڈر 14 سنگلز کے مقابلوں میں درج ذیل کھلاڑیوں نے کوالیفائنگ راؤنڈ کے فائنل میچز جیت کر مین ڈرا میں جگہ بنا لی۔
مینز سنگلز کوالیفائنگ فائنل راؤنڈ
رزق سلطان نے میان اسماعیل کو 4-6، 6-0، 8-10 سے شکست دی۔
احمد بابر نے وقار احمد کو 1-6، 1-6 سے ہرایا۔
حمزہ رحمت نے زوہیب افضل ملک کے خلاف 30-30 پر ریٹائرڈ ہار کے باعث کامیابی حاصل کی۔
شہریار انیس نے ایم ریان خلیل کو 3-6، 0-6 سے شکست دی۔
ازیر خان نے ایم سمیر کو 3-6، 2-6 سے ہرایا۔
شاکراللہ نے ذاکراللہ کو 2-6، 4-6 سے شکست دی۔
عمر علی نے کامران خان کو 5-7، 2-3 (ریٹائرڈ) پر شکست دی۔
بوائز انڈر 18 سنگلز فائنل کوالیفائنگ راؤنڈ
احمد رضا نے محمد سعد کو 0-6 سے شکست دی۔
مہاد محمود نے ایان عاصم کو 2-6 سے ہرایا۔
محمد ریان خلیل نے ملک سیف کے خلاف نو شو پر کامیابی حاصل کی۔
بازل مصطفیٰ نے داؤد خان کو 6-7(5) سے شکست دی۔
محمد ریان نے مومن عمر کے خلاف واک اوور حاصل کیا۔
شہزین فیصل نے چوہدری ابوبکر کو 1-6 سے ہرایا۔
زوہیب امجد نے محمد صادق کو 0-6 سے شکست دی۔
محمد حسن نے جلال عباسی کو 4-6 سے ہرایا۔
بوائز انڈر 14 سنگلز فائنل کوالیفائنگ راؤنڈ
محمد احمد نے اذان علی کے خلاف واک اوور حاصل کیا۔
محمد افضل نے صفدر حسین کو 5-7 سے شکست دی۔
ارحم خان نے محمد شعیب کو 1-6 سے ہرایا۔
روحان سمیر نے محمد آدم کو 1-6 سے شکست دی۔
محمد حاشر نے محمد برام خان کو 3-6 سے ہرایا خان نے محمد حسیب کو 2-6 سے شکست دی۔
مصطفیٰ سعود نے محمد شہزاد کو 6-7(4) سے ہرایا۔مین ڈرا کے مقابلے صبح 9:00 بجے شروع ہوں گے۔
پاکستان ٹینس فیڈریشن




