اسلام آباد (اردو ٹائمز) ایس پی سٹی زون ڈاکٹر ایاز حسین نے 12 ربیع الاول کے سکیورٹی و انتظامی انتظامات کا جائزہ لیکرمتعلقہ افسران کو سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) ایس پی سٹی زون ڈاکٹر ایاز حسین نے 12 ربیع الاول کے سکیورٹی و انتظامی انتظامات کا جائزہ لیکرمتعلقہ افسران کو سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ سپرٹینڈنٹ آف پولیس سٹی زون ڈاکٹر ایاز حسین نے 12 ربیع الاول عید میلاد النبی کے سلسلے میں نکالے جانے والے جلوس کے مقررہ روٹس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او سیکریٹریٹ اور اے سی سٹی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ایس پی سٹی زون نے جلوس کے روٹس، داخلی و خارجی راستوں، سکیورٹی انتظامات، ٹریفک کی روانی اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ انہوں نے مختلف مقامات پر تعینات پولیس افسران و جوانوں سے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ بھی لی اور انہیں ضروری ہدایات جاری کیں۔ایس پی سٹی زون نے ہدایت کی کہ جلوس کے دوران سکیورٹی انتظامات کو ہر لحاظ سے موثر بنایا جائے اور ڈیوٹی پر مامور تمام افسران و جوان مکمل الرٹ رہتے ہوئے اپنے فرائض ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ جلوس کے شرکاءاور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ جلوس کے روٹس اور اطراف میں مسلسل نگرانی رکھی جائے، مشکوک افراد اور اشیاءپر کڑی نظر رکھی جائے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات پیشگی مکمل کیے جائیں۔ایس پی سٹی زون نے مزید کہا کہ جشنِ عید میلاد النبی کے موقع پر شہریوں کو محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کرنا اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا



