LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس میں بھرتیوں کے عمل اور فراہم کردہ سہولیات کے اقدامات کا جائزہ, آئی جی نے تمام سینئر پولیس افسران کو پولیسنگ اور پبلک سروس ڈیلیوری مزید مؤثر، فوری اور عوام دوست بنانے کے لئے احکامات جاری کئے

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس میں بھرتیوں کے عمل اور فراہم کردہ سہولیات کے اقدامات کا جائزہ, آئی جی نے تمام سینئر پولیس افسران کو پولیسنگ اور پبلک سروس ڈیلیوری مزید مؤثر، فوری اور عوام دوست بنانے کے لئے احکامات جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد جواد طارق، ڈی آئی جی لاء اینڈ آرڈر محمد عتیق طاہر اور اسلام آباد پولیس کے سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔آئی جی اسلام آباد نے اجلاس میں فورس کی جاری و آئندہ بھرتیوں، عوام دوست اقدامات اور شہریوں کو مزید مؤثر، فوری اور معیاری پولیس سروسز کی فراہمی سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔اجلاس میں اسلام آباد پولیس میں جاری بھرتی کے عمل، آئندہ بھرتیوں کی منصوبہ بندی، افرادی قوت کی ضروریات اور فورس کی استعدادِ کار میں اضافے سے متعلق مختلف امور پر غور کیا گیا۔اس موقع پر سینئر پولیس افسران نے اپنے متعلقہ شعبہ جات میں جاری اقدامات اور پیش رفت سے آئی جی اسلام آباد کو آگاہ کیا۔مزید براں شہریوں کو بہتر اور بروقت پولیس خدمات کی فراہمی، عوامی سہولیات میں اضافے اور پولیس و شہریوں کے درمیان مؤثر رابطے کو مزید مضبوط بنانے سے متعلق مختلف تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ پولیسنگ اور پبلک سروس ڈیلیوری کو جدید تقاضوں اور عوامی توقعات سے ہم آہنگ بنایا جائے، جبکہ شہریوں کو بروقت، باوقار اور معیاری پولیس خدمات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ جدید اور شفاف نظام کے ذریعے پولیس کی استعدادِ کار میں اضافہ، سروس ڈیلیوری میں بہتری اور شہریوں کے اعتماد کو مزید مضبوط بنانا اسلام آباد پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔ تمام افسران تفویض کردہ ذمہ داریوں کو پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیتے ہوئے جاری اقدامات کو مقررہ مدت میں مکمل کریں۔آئی جی اسلام آباد نے مزید ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے فوری حل، مؤثر رسپانس اور شہریوں کو آسان و سہل پولیس خدمات کی فراہمی کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور دستیاب وسائل کو بھرپور انداز میں بروئے کار لایا جائے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلام آباد پولیس کو ایک جدید، شفاف، مؤثر اور عوام دوست ادارہ بنانے کے لیے اصلاحات اور عوامی سہولیات سے متعلق اقدامات کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X