کراچی (اردو ٹائمز) سیچن میں بریسٹ فیڈنگ ورکشاپ، نومولود کو پیدائش کے فوراً بعد ماں کا دودھ پلانے پر زور
Share
کراچی (اردو ٹائمز) کراچی سیچن ہیڈ آفس میں اندرونِ سندھ کے ٹرشری کیئر اسپتالوں سے آنے والی نرسز اور مڈوائفز کے لیے بریسٹ فیڈنگ کے حوالے سے ایک اہم تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیاورکشاپ میں اس بات پر خصوصی زور دیا گیا کہ نارمل ڈیلیوری کے ساتھ ساتھ سیزیرین ڈیلیوری کی صورت میں بھی نومولود کو پیدائش کے فوراً بعد ماں کا دودھ شروع کروایا جائے۔ ماہرین نے بتایا کہ ابتدائی دودھ، جسے کولوسٹرم (کولسٹرم) کہا جاتا ہے، غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے اور اس میں موجود امیونوگلوبولنز نومولود کو مختلف انفیکشنز سے تحفظ فراہم کرتے ہیں شرکاء کو آگاہ کیا گیا کہ ماں کا دودھ بچے کے لیے زندگی کا بہترین آغاز ہے اور بچے کو پیدائش کے چند ہی منٹوں کے اندر بریسٹ فیڈنگ شروع کروانا چاہیےاختتامی تقریب میں صوبائی وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے شرکت کی اور ورکشاپ میں شریک نرسز اور مڈوائفز میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیےتقریب میں پی پی اے کے سربراہ ڈاکٹر خالد، پروفیسر ڈاکٹر جمال رضا اور ڈاکٹر نگہت شاہ بھی موجود تھےنرسز اور مڈوائفز نے ورکشاپ کو انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے مثبت ردِعمل دیا۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ نومولود بچوں کو روایتی طور پر دی جانے والی کھیوا، گھٹی اور شہد جیسی اشیاء کی حوصلہ شکنی کی جائے اور بچے کو پیدائش کے فوراً بعد صرف ماں کا دودھ پلانے کا عمل شروع کیا جائے۔


