LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آ باد (اردو ٹائمز) ایس ایس پی سپیشل پروٹیکشن یونٹ خالد محمود اعوان کی بہترین کارکردگی پر افسران و اہلکاروں میں تعریفی اسناد کی تقسیم۔سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے افسران و اہلکار اہم تنصیبات اور شخصیات کی سکیورٹی سمیت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے اہم ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں

Share

اسلام آ باد (اردو ٹائمز) ایس ایس پی سپیشل پروٹیکشن یونٹ خالد محمود اعوان کی بہترین کارکردگی پر افسران و اہلکاروں میں تعریفی اسناد کی تقسیم۔سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے افسران و اہلکار اہم تنصیبات اور شخصیات کی سکیورٹی سمیت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے اہم ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ایس ایس پی ایس پی یوتفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سپیشل پروٹیکشن یونٹ خالد محمود اعوان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے افسران و اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم کیں اور ان کی فرض شناسی، محنت اور پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔اس موقع پر ایس ایس پی سپیشل پروٹیکشن یونٹ خالد محمود اعوان نے افسران و اہلکاروں کی جانب سے تفویض کردہ ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دینے اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ افسران و اہلکاروں کی محنت، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ لگن محکمہ پولیس کی مجموعی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔انہوں نے مزہد کہا کہ بہترین کارکردگی کا اعتراف اور حوصلہ افزائی افسران و اہلکاروں کے جذبہ خدمت کو مزید تقویت دیتی ہے۔ سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے افسران و اہلکار اہم تنصیبات اور شخصیات کی سکیورٹی سمیت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے اہم ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ایس ایس پی ایس پی یو نے افسران و اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ اسی جذبے، محنت، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ لگن کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں اور سکیورٹی کے فرائض کی انجام دہی میں اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کو برقرار رکھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ کی جانب سے اہم تنصیبات اور شخصیات کی سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، جبکہ افسران و اہلکاروں کی بہترین کارکردگی کو آئندہ بھی بھرپور انداز میں سراہا جائے گا۔ایس ایس پی سپیشل پروٹیکشن یونٹ خالد محمود اعوان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فرض شناسی، بہترین کارکردگی اور پیشہ ورانہ خدمات انجام دینے والے افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا

Close Welcome Bar
VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download