LOADING

Type to search

پاکستان

راولپنڈی (اردو ٹائمز) تھانہ چکلالہ پولیس انچارج چوکی سب انسپکٹر محمد عمر کی ھمراہ پولیس ٹیم کارروائی

Share

راولپنڈی (اردو ٹائمز) تھانہ چکلالہ پولیس انچارج چوکی سب انسپکٹر محمد عمر کی ھمراہ پولیس ٹیم کارروائی، تاش اور لڈو دانہ پر جواء کھیلنے والے 18 افراد گرفتار، داؤ پر لگی رقم 9 لاکھ 63 ہزار روپے، 21 موبائل فون، تاش کے پتے اور ڈولی دانے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق چکلالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاش اور لڈو دانہ پر جواء کھیلنے والے 18 افرادکو گرفتار کر لیا ، زیرحراست افراد سے داؤ پر لگی رقم 9 لاکھ 63 ہزار روپے، 21 موبائل فون، تاش کے پتے اور ڈولی دانے برآمد ہوئے، چکلالہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے موقعہ سے 18 افراد کو گرفتارکر لیا، ایس پی پوٹھوہار چوہدری اثر علی کا کہناتھاکہ قمار بازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے جس کے ناسور کو جڑ سے ختم کیا جائے گا، قمار بازی کے خلاف مؤثر کارروائی درحقیقت ایک پُرامن، محفوظ اور جرائم سے پاک معاشرے کی جانب اہم قدم ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X